اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام اہتمام کے ٹو چوٹی کو عبور کرنے والے کوہ پیمائوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد تھے اس موقع پر الپائن کلب آف پاکستان کے ابو ظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں کی کیثر تعداد بھی موجود تھی، الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے کے ٹو چوٹی کو عبور کرنے کے بارے رپورٹ پیش کی
انہوں نےکہا کہ 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کوہ پیمائوں نے کے ٹو چوٹی کو عبور کیا جن 6 غیر ملکی خواتین کوہ پیما بھی شامل تھیں، جن کوہ پیمائوں نے چوٹی عبور کی ان میں پاکستان، نیپال، جاپان، میکسو، آئرلینڈ، بیلجیئم، چیک ریپبلک، امریکہ، منگولیا، سپین اور آئرش کے کوہ پیما شامل تھے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کوہ پیمائوں نے 50 دن کے عرصے میں کےٹو چوٹی کو عبور کیا، پہلی ٹیم نے 21 جولائی جبکہ دوسری ٹیم نے 22 جولائی چوٹی سر کی، کرار حیدری نے بتایا کہ کے ٹو دنیا کی مشکل ترین چوٹی ہے اس عبور کرنا اتنا آسان نہیں ہے لیکن ان کوہ پیمائوں نے بڑے حوصلے اور جرات مندانہ طریقے سے عبور کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنے اپنے ملکوں کا نام روشن کیا، اس کے علاوہ ایک افسوس ناک خبر یہ بھی ہے کہ چوٹی عبور کرتے ہوئے دو کوہ پیما گر کر جان کی بازی ہار گئے تھے ان کا تعلق کینیڈا اور جاپان سے تھا ۔ آخر پر مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد نے کو پیمائوں میں اسناد تقسیم کیں۔