کیپ ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ہیں ۔29سالہ حارث سہیل جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے قبل ہی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سکواڈ کے ساتھ رکھا اور انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ سپنر شاداب خان کے ساتھ ری ہیبلیٹیشن پروگرام میں بھی حصہ لیا تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کو مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے سکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔حارث سہیل اب تک10ٹیسٹ میچز،26ون ڈ ے اور9ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔