نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائیگا

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کل جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے جیتی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا ۔

تعارف: newseditor