آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار فتوحات حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار فتوحات حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، کینگروز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دی اور یہ اس کی ایک روزہ کرکٹ میں 558ویں فتح تھی، اس کے ساتھ ہی کینگروز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر ہزار فتوحات حاصل کر کے دنیا کی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا، آسٹریلیا نے ون ڈے میں 558، ٹیسٹ میں 384 اور ٹی ٹونٹی میں 58 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

تعارف: newseditor