پورٹ الزبتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے19جنوری ہفتے کوکھیلا جائیگا،جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم نے پورٹ ایلزبتھ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، قومی ٹیم نے پورٹ ایلزبتھ میں سخت پریکٹس کر رہی ہے جبکہ قومی ٹیم (آج)جمعہ کو بھی پریکٹس کریگی،ہفتے کودونوں ٹیمیں پہلے میچ میں ان ایکشن ہوں گی۔ون ڈے اسکواڈ میں شامل دیگرکھلاڑیوں نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا، دوسری جانب جنوبی افریقا نے پہلے2ون ڈے میچزکیلئے کوئنٹن ڈی کوک اورفاسٹ بولرڈیل اسٹین کوآرام دیدیا۔ٹیسٹ سیریزکے بہترین پلیئرفاسٹ بولراولیوئیر اورایڈم مارکرم کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں پروٹیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں تین صفر سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ انیس جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا میچ بائیس جنوری کو ڈربن، تیسرا میچ پچیس جنوری کو سنچورین، چوتھا میچ ستائیس جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری میچ تیس جنوری کو کیپ ٹان میں کھیلا جائے گا۔ محمد عامر، عماد وسیم اور شان مسعود جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹان، دوسرا میچ تین فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ چھ فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔