خیبرپختونخوا انڈر14 ٹیلنٹ ہنٹ آرچری چیمپئن شپ مارچ میں منعقد ہوگی، سید عاقل شا ہ

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر14 ٹیلنٹ ہنٹ آرچری چیمپئن شپ مارچ میں منعقد ہوگی جبکہ 31 مارچ کو صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہونگے ۔،ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخو�آرچری ایسوسی ایشن کے صدرسابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ جو کہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہے صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان سمیت تمام ڈویژن کے نمائندے موجود تھے ۔سید عاقل شاہ نے کہا کہ چونکہ وہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور انہوں نے تمام ایسوسی ایشن ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے کے سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرائے اس سلسلے میں صوبائی آرچری ایسوسی ایشن نے مارچ کے مہینے خیبرپختونخوا انڈر14 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا جس کے پہلے مرحلے میں تما م ڈسٹرکٹ میں ٹرائلز منعقد ہونگے جس میں دو بچے اور ایک بچی کا انتخاب صوبائی انڈر14 ٹیلنٹ ہنٹ چیمپئن شپ کیلئے کیاجائیگا، فائنل راؤنڈ میں تمام ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں کا آپس میں بیس میٹر پر مقابلہ ہوگا جس میں فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی اور کیش ایوارڈ دیاجائیگا۔ اس سلسلے میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر جو کہ پی او اے کے صدر بھی ہیں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ہمیں آرچری کے سات سیٹ مہیا کریں ،جو کہ بہت جلد صوبائی ایسوسی ایشن کے حوالے کردی جائیگی ۔ اس کے علاوہ اپریل کے مہینے کوئٹہ میں 33 ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا آرچری ٹیم کیلئے میرٹ پر سلیکشن اور ٹیلنٹ ہنٹ چیمپئن شپ کیلئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وصال محمد خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی جن کے دیگر ممبر ان میں عمران خان ، کاشف انور اور ایک خاتون بیمسال شامل ہیں ۔جو کہ ایسوسی ایشن کے صدر کو جوابدہ ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں آرچری کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے اگر کھلاڑیوں کو سہولیات اور مواقع فراہم کی جائیں تو ہم نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی میڈلز جیت سکتے ہیں ۔

تعارف: newseditor