کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونVIIکے زیر اہتمام فضل محمود میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 6 فروری سے ناظم آباد جیم خانہ اور آصف آباد اسپورٹس کے سرسبز میدانوں پربیک وقت کھیلا جائے گا۔سیکریٹری زون VIIمظہر علی اعوان کے مطابق ایونٹ میں 23ٹیموں کو شامل ڈراز کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ناک آؤٹ کی بنیاد پر مقابلے ہونگے جبکہ دوسرا مقابلہ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔شرکت کرنے والی ٹیموں میں ناظم آباد جیم خانہ، آصف آباد اسپورٹس، پاک کریسنٹ، رینجرسی سی ، شاہی باغ ، پاک سورتی، بلدیہ جیم خانہ، ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ ، ملک اسپورٹس، شہریار اسپورٹس، ناظم آباد ینگسٹرز، ناظم آباد کولٹس، ملک اسپورٹس، ، شہر یار اسپورٹس، رضویہ اسپورٹس، الحمرا کرکٹ کلب، مظہر جیم خانہ، آزاد کرکٹ کلب، التاج اسپورٹس، بہاولپورکرکٹ کلب، اسلام جیم خانہ، اقتدار اسپورٹس اوراورینٹل کسی سی ، پیراماؤنٹ کرکٹ کلب اورپریمیئر اسپورٹس شامل ہیں۔شریک ٹیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ڈراز کی کاپی زونل آفس سے وصول کرلیں۔مذکورہ ایونٹ میں صرف زونVIIکے رجسٹرڈ کھلاڑی ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ جملہ ٹیمیں میچ کیلئے صبح ساڑھے 8بجے متعلقہ گراؤنڈ پر رپورٹ کریں۔