آسڑیلین اوپن ٹینس،ویمنز سنگلز کا فائنلکل کھیلا جائیگا

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ) جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا اور جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹرا کویٹووا کے درمیان سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز فائنل میچ (کل ) ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔اس سے قبل آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں جاپان کی نائومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی کیررولینا پالیسکووا کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ڈانیلی کولنز کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کر کی آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کی تھا۔

تعارف: newseditor