سرفراز کی اہلیہ شوہر کے دفاع میں سامنے آگئیں،ایسی ویڈیو شیئر کردی سب حیران

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت بھی ان کے دفاع میں سامنے آگئیں ۔انہوں نےسوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی نیلسن منڈیلا اسکوائر پر مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے وڈیو شیئر کی۔خوش بخت نےاپنے پیغام میں کہا کہ ’یہ سرفراز کا اصل چہرہ ہے ، جو انتہائی سادہ لوح انسان ہیں ۔‘ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیلسن منڈیلا اسکوائر پر جنوبی افریقی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقی کرکٹر فیلوکائیو کے خلاف سخت فقروں پر تنقید کی زد میں رہے، اس معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ بھی آنا ہے۔کپتان نے گزشتہ روز جنوبی افریقی کرکٹر سے معافی مانگ لی اورہاتھ بھی ملا لیا۔

تعارف: newseditor