دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں نوجوان روہت پاؤڈیل نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 16 سال اور 217 دنوں کی عمر میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیا تھا۔خیال رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ میں 16 سال اور 213 دنوں کی عمر میں نصف سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو دہائیوں بعد نیپالی کرکٹر کے نام ہوگیا۔روہت پاؤڈیل نے 55 رنز کی اس اننگز میں 58 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چوکے لگائے جس کی بدولت نیپال نے متحدہ عرب امارات کو 243 رنز کا ہدف دیا۔نیپال کے نوجوان باؤلر 18 سالہ سندیپ لیمیچانے کی شاندار 4 وکٹوں کی مدد سے میزبان متحدہ عرب امارات کو باآسانی 145 رنز سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑی جوہمیری لگٹینبرگ کو 14 برس کی عمر میں نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑی یہ ریکارڈ ایک روزہ اور ٹیسٹ دونوں طرز کرکٹ میں قائم کرچکی ہیں۔