وہاب ریاض کے برادر نسبتی گرفتار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور پولیس نے قومی کرکٹر وہاب ریاض کے برادر نسبتی کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق زوہیب چوہدری کوئٹہ کے تھانہ سول لائینز میں چیک باؤنس ہونے کے خلاف درج مقدمے میں اشتہاری تھے، پولیس نے اشتہاریوں کے ریکارڈ پر انہیں ان کے گھر رائیونڈ روڈ سے گرفتار کیا۔ملزم کی گرفتاری کی اطلاع کوئٹہ پولیس کو دے دی گئی ہے، کوئٹہ پولیس ملزم کو راہداری ریمانڈ کے ذریعے کوئٹہ لے جائے گی۔

تعارف: newseditor