ثنا میر نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثناءمیر 100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر ہے اور انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے شکست دے کر جیت لی ہے ۔سیریز میں شکست کے باوجود بھی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثناءمیر نے انتہائی اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آجکھیلا جارہا ہےا، ثناءمیرمیدان میں قدم ر کھتے ہی ایشیا کی 100 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بنگئیں ۔33 سالہ ثناء میر 2005 سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں ۔

تعارف: newseditor