وزیراعظم عمران کے دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلامی کیلئے جنوبی افریقہ پہنچا دیئے گئے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلامی کیلئے جنوبی افریقہ پہنچا دیئے گئے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ ریزنگ میں جمع کرائی جائے گی۔نیلامی چار فروری کو جنوبی افریقہ میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے نام سے ہوگی۔ نیلامی میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔

تعارف: newseditor