ہاکی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق مسوری بگٹی

 

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد کی صدر طارق حسین مسوری بگٹی کی قیادت میں ملاقات

وفد میں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اولمپئن آصف باجوہ،خواجہ جنید، سابق اولمپئن شہناز شیخ عاطف بشیر ودیگر شریک

سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل کی بحالی کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر کام کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، ڈاکٹر آصف طفیل

ہاکی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق مسوری بگٹی

 

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد کی صدر طارق حسین مسوری بگٹی کی قیادت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے،

وفد میں سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اولمپئن آصف باجوہ، خواجہ جنید،سابق اولمپئن شہناز شیخ عاطف بشیر ودیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے طارق مسوری بگٹی کو صدر ہاکی فیڈریشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے

اور کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل کی بحالی کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر کام کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب قومی کھیل کیفروغ کیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن طارق مسوری بگٹی نے تعاون پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہاکی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!