پی ایس ایل فور،پی سی بی کا مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کا سلسلہ جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لئے پی سی بی کا مختلف کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی اور گو لُوٹ لو کمپنی کے درمیان پارٹنر شپ کا معاہدہ طے پا گیا۔مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پی ایس ایل اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ زہیب شیخ اور گولوٹ لو کے ایم ڈی فہدشیخ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب میں گولُوٹ لو کے ایم ڈی فہد محمود نے کہا کہ وہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہیں یہ موقع دیا گیا ہے، پی ایس ایل کے ذریعے انہیں اپنے صارفین کو متوجہ کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان ہونے سے انہیں بھی بہت فائدہ ہوگا اور اگر پوری پی ایس ایل پاکستان میں تو بطور اسپانسر ٹارگٹ پورے ہونے میں مدد ملے گی۔

تعارف: newseditor