انڈر23خیبر پختونخوا گیمز،،کوہاٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ ریجن میں اختتام پذیر ہوگئے مجموعی طورپر ڈسٹرکٹ کوہاٹ کی خواتین نے دس گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت کر 114 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، ڈسٹرکٹ ہنگو نے دو گولڈ سات سلور میڈلز جیت کر 69 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ڈسٹرکٹ کرک ایک گولڈ اور چار سلور میڈلز کے تیسرے نمبر پر رہی جنہوں نے مجموعی طور پر 38 پوائنٹس حاصل کئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ونر کو بیس ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کو پندرہ روپے دیئے گئے ۔ ان کے ہمراہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، اے ڈی فنانس حامد خان ، ڈی ایس او مردان کاشف فرحان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندر شاہ ، صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کے زیراہتمام انڈر 23 گیمز کے سلسلے میں کوہاٹ ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے گزشتہ روز کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس اورکوہاٹ گرلز کالج میں منعقد ہوئے جس میں مجموعی طورپر کوہاٹ ڈسٹرکٹ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 مقابلوں میں سے دس میں طلائی اور دو چاندی کے تمغے اپنے نام کرکے اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی

ڈسٹر کٹ کوہاٹ نے رسہ کشی ، جوڈو،نٹ بال، ٹیبل ٹینس، ہینڈ بال ، کرکٹ، سکواش، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اورایتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن جبکہ ہاکی اور والی بال میں رنر اپ رہی ، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہنگو نے والی بال ، ہاکی میں گولڈ جبکہ رسہ کشی ، جوڈو، نٹ بال ، کرکٹ، سکواش، باسکٹ بال اور بیس بال میں سلور میڈل حاصل کی اسی طرح ڈسٹرکٹ کرک نے بیس بال میں گولڈ میڈل جبکہ بیڈمنٹن ، ہینڈ بال،ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

error: Content is protected !!