خواہش ہے آسڑیلوی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے،شانیرا اکرم

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کا میچ دیکھا اور انٹرنیشنل میچز کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شانیرا اکرم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میرے ملک کا دورہ کیا، جب ایک ملک کی ٹیم آسکتی ہے تو دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ میری ذاتی خواہش ہے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم بھی پاکستان آئے اور میچز کھیلے، ٹی 20 کی سابق چیمپئن ٹیم کا ہمارے ملک آنا کرکٹ کی جیت ہے، میں ہر پلیٹ فارم پر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کروں گی۔

تعارف: newseditor