وسیم اکرم 54برس کے ہو گئے،سپورٹس لنک کی جانب سے سابق کپتان کو سالگرہ مبارک

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم آج اپنی 54ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے گئے۔سابق کپتان کی سالگرہ کے موقع پر کھیلوں کی معروف ویب سائٹ بھی وسیم اکرم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعا گو ہے،سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے مداحو ں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا ۔ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔

کرکٹ میں اچانک اینٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔ وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔وہ ورلڈکپ 2003ء میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلےبا ؤلر بنے، 1992ء کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔ ورلڈکپ 2003ء میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے تھے ۔ وسیم اکرم اب کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں ، اس کے علاوہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

error: Content is protected !!