رمیز راجہ نے جنوبی افریقہ کے اوپنر کے نام کا منفرد ترجمہ کر ڈالا

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ ”باز“نہ آئے ، جنوبی افریقی اوپنر کے نام کا منفرد ترجمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کپتان فاٹ ڈوپلیسی کی جگہ یانامن مالان کو ٹیم میں شامل کیا جنہوں نے ریزا ہینڈرکس کے ساتھ اننگزکا آغاز کیا ،اس موقع پر کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ نے ساتھ کمنٹیٹر مائیک ہیزمین سے مالان کا نام پوچھنے کے بعد کہا کہ ’اردو میں ان کے نام کے پہلے حصے کو ہم جان من کہتے ہیں ‘،بعد میں رمیز راجہ نے اپنے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف عاشقی معشوقی کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا ۔

تعارف: newseditor