پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل

سنچورین (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ( کل) بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔یاد رہے کہ ، جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 7 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل پروٹیز نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor