انگلش پریمیئر لیگ، لیورپول اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ برابر

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔لندن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول نے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ رکھا، اس کا صلہ اُنہیں بائیسویں منٹ میں اُس وقت مل گیا جب سیڈیو مانے نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی، لیورپول کی یہ سبقت صرف چھ منٹ ہی برقرار رہ سکی۔28 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے انٹونیو نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ہاف ٹائم پر یہی اسکور رہا جبکہ دوسرے ہاف میں لیورپول کی ٹیم کے کھلاڑی کئی حملوں کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکے ، میچ کا اختتام ایک، ایک سے برابر پر ہوا۔اس ڈرا کے نتیجے میں لیورپول جو 29 دسمبر تک ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی سے 9 پوائنٹس سے برتری لیے ہوئے تھی اب صرف تین پوائنٹس آگے ہے جبکہ تیسری پوزیشن والی ٹوٹنہم کی ٹیم بھی اب لیور پول سے صرف پانچ پوائنٹس ہی پیچھے ہےاور وہ بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

تعارف: newseditor