راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پہلی آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں کل جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی یوتھ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کے مختلف گراؤنڈز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کل جمعرات کو پہلا میچ ڈیسنٹ کلب اور میڈیکوز کے مابین مسلم گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں شالیمار کلب اور ملک جمخانہ کی ٹیمیں ڈگری کالج گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ سپورٹس وے اور پرویز میموریل کے درمیان کھیلا جائے گا۔