ٹی ٹوئنٹی ،روہیت شرما سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) روہت شرما انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بھارتی بلے باز نے مارٹن گپٹل سے ریکارڈ چھینا، اس فہرست میں شعیب ملک تیسرے نمبر پر ہیں۔انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں 2288 رنز، روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ، مارٹن گپٹل کا 2272 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ، شعیب ملک کا2263 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی رنز بنا کر تیسرا نمبر جبکہ ون ڈے میں تین ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی روہت شرما کے پاس ہے۔تفصیلات کے مطابق انڈین بلے باز روہت شرما نے ایک اور عالمی ریکارڈ پر قبضہ کر لیا ہے، وہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔بھارتی اوپنر روہت شرما بانوے میچز میں دو ہزار دو سو اٹھاسی رنز بنا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے شعیب ملک دو ہزار دو سو تریسٹھ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بھی روہت شرما کے پاس ہے۔

تعارف: newseditor