شاہین آفریدی کی طرح بائولنگ کرانا چاہتی ہوں، وحیدہ اختر

ویمن فاسٹ بولر وحیدہ اختر کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی شاہین آفریدی کی بولنگ کا قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوتا ہے، وہ بھی شاہین آفریدی کی طرح اننگز کے آغاز میں وکٹیں لینا چاہتی ہیں اور قومی ویمن ٹیم میں تسلسل کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہیں۔وحیدہ اختر نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ چنیوٹ میں اسکول میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلتی تھی اور پھر مجھے فیصل آباد کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا، اس دوران میں نے پہلی بار ہارڈ بال سے کھیلا، کوچز نے مجھے کھیلتا ہوا دیکھا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ میں لاہور منتقل ہو جائوں اور پھر میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب آنکھوں میں سجائے لاہور منتقل ہو گئی۔وحیدہ اختر نے کہا کہ وہ کیمپ میں بہت محنت کر رہی ہیں، ان کا ٹارگٹ ٹیم میں جگہ بنانا ہے۔

 

وحیدہ اختر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب شعیب اختر نے مجھے بولنگ کرتے ہو ئے دیکھا تو انہوں نے بہت تعریف کی، آپ کی جب کوئی بڑا بولر تعریف کرتا ہے اور یہ بولر وہ ہو جس کو دیکھ کر آپ نے بولنگ شروع کی ہو تو پھر آپ پہلے سے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں، شعیب اختر کے کمنٹ سے میری بڑی حوصلہ افذائی ہوئی تھی۔فاسٹ بولر وحیدہ اختر کا تعلق پنجاب کے ایک چھوٹے شہر چنیوٹ سے ہے

 

وحیدہ اختر کو کرکٹ کھیلنے کے لیے پہلے فیصل آباد جانا پڑا اور پھر وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب پورا کرنے کے لیے لاہور منتقل ہو گئیں۔وحیدہ اختر اس وقت ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ ریزور کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن اِنہیں امید ہے کہ وہ ایک دن پاکستان ٹیم کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کھیلنے میں ضرور کامیاب ہوں گی۔

error: Content is protected !!