یورپین لیگ،بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر

میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) یورپیئن فٹبال لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا دلچسپ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا اور آخری منٹوں میں میدان میں اترنے والے لائنل میسی بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان کوپا کپ ڈل رے کے سیمی فائنل کا پہلا لیگ میچ بارسلونا کے ہوم گراونڈ پر کھیلا گیا۔ دو بڑی ٹیموں کے درمیان اس میچ کو دیکھنے کے لیے 92 ہزار سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم میں پہنچے۔کھیل کو ابھی شروع ہوئے صرف چھ منٹ ہوئے تھے کہ کریم بینزیما کے پاس پر لاکاس نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کو سبقت دلادی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے لیکن ہاف ٹائم تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے 57 ویں منٹ میں میلکم نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ کو اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے فارورڈ نے اپنی ہر ممکن کوشش کی۔63 ویں منٹ میں فٹنس مسائل سے دوچار لائنل میسی کو بھی میدان میں بھیجا گیا لیکن ان کی مہارت بھی کسی کام نہ آئی، اس طرح میزبان ٹیم کے کوچ کی تمام تدابیر کو رئیل میڈرڈ نے ناکام بنادیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گولز کی تعداد کو بڑھانے میں ناکام رہیں اور ایک ایک سے یہ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔

تعارف: newseditor