دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا

دنیا بھر میں تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔ ورلڈ تھروبال فیڈریشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھروبال کا عالمی دن 17 اگست کو منایا جائے گا۔ جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اور اس دن ملک بھر میں تھروبال کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!