ایچ ای سی زون جی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز


حبیب یونیورسٹی کی ٹیم کا ایچ ای سی زون جی والی بال چیمپئن شپ میں چیف گیسٹ لالا عبدالوحید، محمّد مبشر، عامر صدیقی، اور دیگر کے ہمراہ گروپ۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون جی والی بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں کھیلی جا رہی ہے، پری کوارٹر راؤنڈ میں کھلے جانے والے پہلے میچ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے اقرا یونیورسٹی کو اسٹریٹ سیٹ میں 18 -25 اور 13-25 سی شکست دی دوسرے میچ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سخت مقابلے کے بعد 31 ۔ 29 ، 17 ۔ 25 اور 6 ۔ 15 سی شکست سی دوچار کیا اور تیسرے میچ میں حبیب یونیورسٹی نے پی اے ایف کیٹ کو اسٹریٹ سیٹ پر 12 ۔ 25 اور 13 ۔ 25 سی شکست دی۔چیف گیسٹ لالا عبدلوحید پرنسپل، گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج نے یونیورسٹیز کی سطح پرا سپورٹس کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کی کے کردار کو سراہا، اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی راشد قریشی، ڈائریکٹر سپورٹس سر ید یونیورسٹی، محمّد مبشر، کنور آصف، شاہد مسعود، محمّد عدیل، افشاں، عامر صدیقی، جاوید اقبال، آصف ظہیر، پرویز اقبال اور طارق خان بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor