تیسری نیشنل سکول اینڈ کالجز تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ سال کھیلی جائیگی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری نیشنل سکول اینڈ کالجز تھرو بال چمپئن شپ آئندہ سال13 فروی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر طاہر نوید کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے سکول اور کالجز کی بوائز اور گرلز کھلاڑیوں حصہ لیں گے۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 فروی تک جاری رہے گی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor