مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا”پاکستان کا تیز ترین اتھلیٹ کون!“مقابلہ کروانے کا اعلان.

 

 

 

مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض کا”پاکستان کا تیز ترین اتھلیٹ کون!“مقابلہ کروانے کا اعلان
پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عباس نیشنل نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض سے ملاقات کی

شجر عباس پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں،اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے،مشیر کھیل پنجاب

”پاکستان کاتیز ترین اتھلیٹ“ مقابلے میں مرد و خواتین اتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر شرکت کرسکیں گے،شجر عباس مقابلے کے آئیکون اتھلیٹ ہونگے، وہاب ریاض

 

وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے”پاکستان کا تیز ترین اتھلیٹ کون!“مقابلہ کروانے کا اعلان کیا ہے،

 

یہ اعلان انہوں نے جمعۃ المبارک کو پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عباس سے ملاقات کے دوران کیا

جنہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،شجر پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں،

 

اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے،پاکستان کے ”تیز ترین اتھلیٹ“کی تلاش کے لئے مقابلہ کروایا جائے گا،

مرد و خواتین اتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے،انہوں نے کہا کہ شجر عباس تیز ترین اتھلیٹ مقابلے کے آئیکون اتھلیٹ ہونگے،

امید ہے شجر ایشین گیمز میں اعلی کارکردگی دکھائیں گے،شجر عباس کی ایشیئن گیمز کی تیاری کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!