انٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بحریہ یونیورسٹی نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ یونیورسٹی نے انٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں انسٹیٹوٹ آف بزنس منیجمنٹ کو شکست دیدی۔فائنل میں بحریہ یونیورسٹی چھ وکٹ پر 106 رنز بنائے۔ عمر بن ریاض عمدہ بیٹنگ کی۔ جواب میں انسٹیٹوٹ آف بزنس منیجمنٹ کی ٹیم 8 وکٹ پر 95 رنز بنا سکی۔بحریہ کی ٹیم کو خوبصورت ٹرافی اور ایک لاکھ کی انعامی رقم ملی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل بحریہ یو نیورسٹی کراچی کیمپس رئیر ایڈمرل(ر) مختار خان ایچ- آئی (ایم) نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے کیوںکہ کھیلوں سے مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس سے طلباء طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے-بحریہ یو نیورسٹی کراچی کو کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اور وہ اپنے طلباء طالبات کو اسپورٹس کی ہر سہولت مہیا کرتی ہے- انہوں نے بحریہ یو نیورسٹی کراچی کی طرف سے بھی کیش پرائز کا اعلان کیا۔آخر میں اسپورٹس ڈپارٹمینٹ کے محنت کی تعریف کی اور اسپورٹس آفیسر عاشق حسین مظھر حسین اور یسرہ وحید کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی-

تعارف: newseditor