خیبرپختونخوا آرچری ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز 17فروری کو ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلزسترہ فروری بروز اتوار کو صبح نو بجے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوںگے، آرگنائزر عمران خان نے بتایاکہ ٹرائلز میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وصال محمد خان جبکہ ممبران میں کاشف، عمران خان اور مسز بے مثال شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم 7ویں قومی آرچری چیمپئن شپ شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 25 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی جس میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم تین مرد اور تین خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

تعارف: newseditor