کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے نمبر 1 گالفر شبیر اقبال نے ائیر مین گالف کورس پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں کھیلی جانے والی 38ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے دوسرے روز بھی اپنی برتری برقرار رکھی ۔ انہوں نے 8انڈر پار کے ساتھ دوسرے راؤنڈ کا آغاز کیا ۔ اور پہلے ہی ہول پر برڈی کھیل کربہترین شروعات کی جسے انہوں نے دو مزید برڈیز کے ساتھ 11انڈر پار کر دیا ۔ تاہم دو بوگیزاور ایک ڈبل بوگی کی وجہ سے انہوں نے دن کا کھیل پار پر ختم کیا۔ محمد عالم اور محمد نذیر 4انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ تیسری پوزیشن پر 3انڈر پار کے ساتھ محمد اشفاق اور محمد صفدر موجود ہیں۔ سینئر پروفیشنل گیٹییگری میں محمد اکرم نے 01انڈر پار گراس اسکور 143 کھیل کر کامیابی اپنے نام کی جبکہ امداد حسین نے دو اسٹروک کے فرق سے 1اوور پار کھیل کر گراس اسکور 145کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جونیئر پروفیشلنزکا ٹائٹل 06 اوور پار 150کے ساتھ سید بلال نے جیت لیا جبکہ اُن کے ہم نام بلال خان 07 اوور پار 151 کھیل کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ۔ پاکستان گالف سرکٹ کی سب سے بڑی چمپین شپ میں ملک بھر سے نامورگالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی کے خوشگوار موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کی بدولت گولفرز کوکھیل کے لئے بہترین ماحول میسر ہے تاہم اُنہیں اس گالف کورس کی مشکل گرینز پر پٹنگ میں کافی دشواری کا سامنا ہے ۔