پاکستان سپر لیگ فور،ٹاس پشاور زلمی نے جیت لیا،لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث آج پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل رہے ہیں اور اور ان کی غیر موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔محمد حفیظ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔تجربہ کار بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں ہیں اور ابتدائی دو میچز میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

تعارف: newseditor