ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا

ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد  اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ  کے صدر سارو گنگولی نے ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) سے پہلے ایک بار پھر اعلان کر دیا جس کے مطابق  ایشیا کپ 2022 یو اے ای میں ہو گا۔گزشتہ برس بھی سارو گنگولی نے ایشیا کپ ملتوی ہونے کا پہلے اعلان کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ یو اے ای میں ہو گا ،یہی ایسا وینیو ہے جہاں بارشیں نہیں ہوں گی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس رہے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!