لاہور قلندرز کے کھلاڑی کارلوس بریتھویٹ ایک میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا، ویسٹ انڈین آل راونڈر کارلوس بریتھویٹ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کا تگڑا غیر ملکی کھلاڑی صرف ایک میچ کے بعد ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے کارلوس بریتھویٹ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد لاہور قلندرز کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ویسٹ انڈین آل راونڈر کارلوس بریتھویٹ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ کارلوس بریتھویٹ کے اچانک وطن واپس روانہ ہو جانے سے لاہور قلندرز کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ لاہور قلندرز نے جلد کارلوس بریتھویٹ کے متبادل کھلاڑی کو منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔

تعارف: newseditor