پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بابر مسیح بھی عالمی سنوکر چیمپین شپ سے باہر ہوگیا

 

قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں قبرض کے مچل جارجیو نے قومی کیوئسٹ بابر مسیح کو پانچ دو سے ہرا دیا۔

قبل ازیں دیگر دونوں قومی کیوئسٹ سابق عالمی چیمپیئن محمد احسن رمضان اور محمد نسیم اختر ناک آوٹ مرحلے میں ناکام ہوگئے تھے۔

دوسری جانب عالمی ٹیم سنوکر چیمپئین شپ کا آغاز ہوگیا، نسیم اختر اور احسن رمضان پر مشتمل پاکستان ون ٹیم نے گروپ ڈی میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو 1-3 سے زیر کرلیا۔

 

 

error: Content is protected !!