پاکستانی سپر لیگ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی۔۔

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)جیو سپر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براہ راست کوریج دیکھنے والوں کیلئے خوش خبری ہے کہ جیو اور جنگ گروپ نے پی ایس ایل 2019 کے لائیو اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔اب ناظرین انٹرنیٹ پر بھی پی ایس ایل کی لائیو کوریج دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ حقوق صرف پاکستان کے ناظرین کے لیے ہیں۔کرکٹ شائقین انتہائی جوش و ولولے سے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر پر پی ایس ایل کی لائیو نشریات دیکھ رہے ہیں۔ اب ان کے لیے خوش خبری ہے کہ اگر وہ اس لائیو کوریج کو انٹرنیٹ پر دیکھنا چاہیں تو جیو اور جنگ گروپ نے ان کے لیے یہ سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔کرکٹ شائقین اور خاص طور پر پی ایس ایل سے دلچسپی رکھنے والے شائقین نوٹ کرلیں کہ یہ لائیو کوریج دیکھنے کے لیے انھیں www.geosuper.tv/live پر جانا ہوگا۔جو ناظرین بھی یہ لائیو کوریج دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے انٹرنیٹ براؤزر پر یہ پتا درج کر کے لائیو میچ دیکھ سکتے ہیں۔

تعارف: newseditor