افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 فروری کو کھیلا جائیگا

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ23فروری کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق افغانستان کی ٹیم بھارت میں آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ سمیت تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا ،ْ شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری، دوسرا میچ 24 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 فروری کو کھیلا جائے ا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 4 مارچ، تیسرا میچ 7 مارچ، چوتھا میچ 9 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 12 مارچ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ 17 مارچ سے شروع ہو گا۔

تعارف: newseditor