پاکستان سپر لیگ کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت،جانتے ہیں کتنی دیر سب بک گئے؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل ، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے، پانچ سو اور ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے۔پی ایس ایل فور کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے 500 والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے۔ادھر 12 مارچ کو لاہورمیں ایلیمنیٹر مقابلے کے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس صرف 10 منٹ میں ہی فروخت ہو گئے۔ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔پی ایس ایل فور کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے، سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25فروری سے شروع ہو گی۔

تعارف: newseditor