ورلڈ کپ کیلئے اسپین کے 23رکنی اسکواڈ کا اعلان

بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ)اسپین نے آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 23رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں الویرو موراٹا اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اسپین نے صرف 3اسٹرائیکرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔اسپین کے کوچ جیولین لوپیٹگوئی نے پیر کو ورلڈ کپ کے لیے 23رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جہاں ایویرو موراٹا، سیچ فیبریگاس، مارکوس الونسو اور پیڈرو عالمی کپ کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔سب سے حیران کن فیصلہ موراٹا کا اخراج ہے جنہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں اسپین کے لیے 5 گول اسکور کیے تھے اور ان کو شامل نہ کرنے پر کافی حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔23 رکنی اسکواڈ میں 8 دفاعی کھلاڑی، 3 گول کیپر، 9 مڈفیلڈر اور صرف 3 اسٹرائیکر شامل ہیں اور ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ٹورنامنٹ کے لیے صرف تین اسٹرائیکر منتخب کرنے پر ہسپانوی کوچ کو شدید نتقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسپین کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ ان چند کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کر سکا جنہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا لیکن چند دیگر کھلاڑی اسکواڈ میں جگہ بنانے کے زیادہ مستحق تھے۔ٹیم سے موراٹا کے اخراج کے حوالے سے کوچ نے کہا کہ یہ ہمیشہ ہی مشکل فیصلہ ہوتا ہے، موراٹا میں کوئی بھی منفی بات نہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے چند دیگر ایسے کھلاڑی ہیں جو ہمیں زیادہ مدد کر سکتے ہیں۔2010 کی عالمی چیمپیئن اسپین 2014 کے ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی جبکہ 2016 کے یورو کپ میں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی تاہم نئے کوچ جیولین لوپیٹگوئی کے آنے کے بعد سے اسپین کی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔
ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود اسپین اپنا پہلا 15جون کو سوچی میں یورپیئن چیمپیئن پرتگال کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد اسے ایران اور مراکش جیسی ٹیموں کا چیلنج درپیش ہو گا۔ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسپین کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

گول کیپر: ڈیوڈ ڈی گیا، پے پے رائنا، کیپا ایریزابلاگا

دفاعی کھلاڑی: جورڈی ایلبا، سیزار ایزپیلی کیوٹا، ناچو مونریال، ڈینی کیرواجل، ناچو فرنینڈز، جیرارڈ پی کے، سرجیو راموس، الویرو اوڈریوزولا۔

مڈفیلڈر: تھیاگو الکنٹارا، سرجیو بسکٹس، آندرے اینی ایسٹا، جورگے کوک، سوال نیگویز، فرانسسکو اسکو الارکون۔

فارورڈ: لاگو آسپس، روڈریگو، ڈیاگو کوسٹا

error: Content is protected !!