پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس 26فروری کو طلب

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 26 فروری کو کانگریس اجلاس بلوا لیا جس میں الیکشن، آڈٹ، کارکردگی سمیت دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھرکی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 54ویں پی ایچ ایف کانگریس کا اجلاس طلب کر لیا گیا جو 26 فروری کو منعقد ہو گا۔کانگریس اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گا، اجلاس ایجنڈا میں مئی 2018 الیکشن میٹنگ کی منظوری، تخمینہ بجٹ 19-2018، آڈٹ شدہ سٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹس 18-2017 سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پی ایچ ایف کے ہم خیال کانگریس ممبران کا اجلاس پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹر میں منعقد ہونے کی بجائے حسب معمول اسلام آباد میں 26 فروری کو ساڑھے 12 بجے دن منعقد کرایا جائیگا۔

تعارف: newseditor