پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا۔

 

پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا

لاہور 12 جنوری، 2024:ء

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پشاور میں چار روزہ لیول ون کوچنگ کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ اسلامیہ کالج پشاورمیں منعقدہ کوچنگ کورس میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، دیر، بنوں، مردان،

سوات اور وزیرستان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 32 کوچزشریک ہوئے۔ ٹیسٹ کرکٹر فضل اکبرنے بھی کوچنگ کورس مکمل کیا۔

پی سی بی کے ہیڈ آف کوچنگ ایجوکیشن شاہد محبوب، محتشم رشید اور تیمور اعظم نے کورس کے شرکاء کو ٹریننگ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف کوچنگ ایجوکیشن شاہد محبوب نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی ترقی میں کوچ کا اہم رول ہوتاہے ہماری کوشش ہے کہ نئے کوچز کو بہتراندازمیں تربیت دیں تاکہ وہ اپنے ضلع میں گراس روٹس لیول پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لائیں۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لیول ون کوچنگ کورس 14 سے 17 جنوری کو ہو گا۔

 

error: Content is protected !!