سلمان بٹ اب بدلا ہوا انسان ہے،عاقب جاوید

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے سلمان بٹ بدلا ہوا انسان ہے ، سبق سیکھ چکا ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یہ تقریباً دس کا عرصہ ہے اور انہوں نے اپنی سزا پوری کی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ انہوں نے سبق سیکھا ہے اور بدلا ہوا انسان ہے، وہ اپنے کریئر کو دائو پر لگانے کا کبھی نہیں سوچے گا اور اس سمت دوبارہ دیکھنے والا وہ آخری آدمی ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جب سے انہوں نے واپسی کی ہے وہ اچھا کھیل رہے ہیں اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں اور واپسی کے بعد سسٹم میں نظر آرہے ہیں اور واپڈا کے علاوہ لاہور ریجن کی قیادت کرتے ہوئے بڑے اسکور کیے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ سلمان بٹ کے اعداد وشمار، تجربہ، فٹنس اور کھیل سے رغبت نے ان کی شہر کی ٹیم کو انہیں نظر انداز کرنا ناممکن بنادیا۔انہوںنے کہا کہ ان کی اوسط 55 رنز سے زائد ہے اور اگر کسی نے اس طرح کی شاندار اوسط برقرار رکھی ہوتو انہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ہماری اولین ترجیح تھے لیکن اب دوسرے موقع میں وہ خلا کو پر کرنے کا اچھا آپشن تھے، میں نے ان کا ڈومیسٹک ریکارڈ دیکھا ہے جو ان کی واپسی کے بعد سے نمایاں ہے۔لاہور قلندرز کے کوچ نے سلمان بٹ کے حوالے سے کہا کہ ان کے اعداد وشمار شان دار ہیں اور ہمیں تیسرے نمبر پر ایک بلے باز کی ضرورت تھی اور وہ اپنی فٹنس کے ساتھ بہترین تھے اس لیے ہمیں سوچنے میں زیادہ وقت نہیں لگا لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کے حوالے سے بہترین پہلو اس کا کرکٹ سے عزم ہے، وہ فٹ ہیں اور تجربے کے ساتھ سود مند کھلاڑی ہیں۔

تعارف: newseditor