لاہور قلندرز کی جیت پر شہباز شریف کا انوکھے انداز میں خراج تحسین

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندرز نے گزشتہ شب ملتان سلطانز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور اس کامیابی پر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف بھی خاموش نہ رہ سکے اور لاہورقلندرز کے کپتان اے بی ڈویلیئرز کی شاندار کارکردگی کو انتہائی انوکھے انداز میں سراہتے ہوئے میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئرز کی قیادت میں ٹیم میں نئی جان پڑ گئی ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا کھیل تھا ، اس طرح کی کارکردگی کا اے بی ڈویلیئرز کی جانب سے بہت زیادہ انتظار کیا جارہا تھا ، شاندار“۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں انفراسٹرکچر پر کافی توجہ دی اور وہ میٹرو منصوبوں کے علاوہ اورنج ٹرین کے منصوبے کے بھی معمار ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اسی مناسبت سے شہبازشریف نے انتہائی دلچسپ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھ سے اب اے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ ویئز کے نام پر انڈر پاس بنانے کا مطالبہ نہ کرے کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ممکن نہیں ہے“۔

تعارف: newseditor