پاکستان سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکواش فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کریں گے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کی گزشتہ سال کی قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ سال 2019ء میں انٹرنیشنل اور قومی ایونٹس سمیت دیگر امور زیر غور لائے جائیں گے۔ اجلاس میں سکواش کے فروغ اور بہتری پر بھی سیر حاصل گفتگو ہو گی۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندوں، ڈیپارٹمنٹس، ایسوسی ایشنز اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام شرکت کریں گے۔

تعارف: newseditor