اللّٰہ کے فضل و کرم سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتا،انعام بٹ

قومی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں انعام بٹ نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈل کا کریڈٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو جاتا ہے۔انعام بٹ نے فائنل میں یوکرائن کے پہلوان یکوشک کو 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔

error: Content is protected !!