مغل کرکٹ ٹرافی‘شاہی باغ سی سی کی سندھ پولیس بوائز کیخلاف کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نشتر پارک گراؤنڈ پر جاری مغل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاہی باغ سی سی نے آسان مقابلے کے بعد سندھ پولیس بوائز کو باآسانی 7وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔ 159رنز کا ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا گیا۔ عفنان نے 47اور شہزرحسن نے 41رنز بنائے دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔ناکام سائیڈ کے زہیب عابد 25رنز بنائے اور عفنان احمدنے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ پولیس بوائز نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 158رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ زہیب عابد 25رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ شہزاد خان نے 15رنز اسکور کئے۔ ذیشان، سعد یوسف، افضل اور انس جاوید نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔جوابی بیٹنگ میں شاہی باغ سی سی نے باآسانی 18.5اوورز میں مطلوبہ ہدف کو یقینی بنا کر فتح اپنے نام کی۔ عفنان نے 47اور شہزاد حسن نے 41رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یکطرفہ بنادیا۔ دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔ انس جاوید نے اپنی ٹیم کامیابی میں 40رنز کا حصہ ڈالا۔ عفنان احمد نے 24رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ایمپائرز مانی انصاری اور عامر انصاری تھے۔

تعارف: newseditor