پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی سمیت تین تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13 ویں اوورز میں حاصل کیا۔

error: Content is protected !!