عمران مشتاق کرکٹ اکیڈمی ایگل کی سالانہ تقریب کے موقع پر فیسٹول میچ کا انعقاد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) عمران مشتاق کرکٹ اکیدمی کی سالانہ تقریب کے سلسلے میںکے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر فیسٹول میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی فیسٹول میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمران مشتاق اکیڈمی ایگل نے مقررہ 20اوورز میں 143رنز بنائے۔ ذیشان جمیل نے 4چوکوں کی مدد سے 34، عمران علی نے 2چوکے لگا کر 19رنز بنائے۔ خموزما نے 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ عمران مشتاق اکیڈمی رائل نے جوابی بیٹنگ میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 135رنز پر ہمت ہار گئی۔ اعجاز شاہ نے 4چوکے لگا کر 38رنز ، محمد عمر خطاب نے 22اور محمد غفار نے 19رنز اسکور کئے۔ حافظ حسان اور زوہیب خان نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ ۔ ذیشان جمیل میچ کے بہترین بلے باز جبکہ خزیما بہترین بولر قرار پائے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے رکن کامران رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے یہاں آکر بیحد خوشی ہوئی ہے کیونکہ کرکٹ کے کھیل کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے اگر یہاںکے لوگوں نے مجھے دوبارہ مدعو کیا تو میں لازمی آؤنگا۔ اس موقع پر آئی ایم سی اے اکیڈمی کے چیف کوچ سید عمران علی، سید حسنین زیدی اور حسین علی مرچنٹ بھی موجود تھے۔ محمد عارف نے تقریب کے اختتام پر معزز مہمان خصوصی و دیگر فیسٹول میچ میں آنے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

تعارف: newseditor