حمید کھتری کرکٹ‘ انیل زیدی کی سنچری سے صادق جیم خانہ سرخرو

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری کرکٹ ٹورنامنٹ میں صادق جیم خانہ نے گذری فائٹر کو 104رنز کی ہزیمت سے دوچار کردیا۔ انیل زیدی نے فاتح ٹیم کیلئے 131رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ غزالی مسعود کی 69رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں صادق جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوں پر 267رنز اسکور کئے۔ انیل زیدی نے ناقابل شکست 131رنز بناکر اپنی ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ شعیب رضا نے 43اور طلحہ شہزاد نے 23رنز بنائے۔ ہاشم انصاری اور عذیر اکبر نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ جوابی اننگز میں گذری فائٹر مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 163رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ غزالی مسعود نے 69رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ عذیر اکبر نے 23رنز اسکور کئے۔ عالیان مرزا اور حمید خان نے 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایمپائرز جمیل احمد اور اختر قریشی جبکہ محمد اصغر آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor